لاہور ہائیکورٹ، غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر درخواست گزار پر لاکھوں روپے جرمانہ

لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے غیر ضروری درخواست دائر کرنے پر درخواست گزار پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر تے ہوئے عوامی مفاد کا معاملہ کوئی جادوئی چھڑی نہیں جو ہر کسی کے ہاتھ میں دے دی جائے ،جسٹس فیصل زمان خان نے شاہزانہ کاظمی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

درخواست گزار نے مختلف اشیا کی اعشاریہ میں قیمتیں مقرر کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے اور نہ ہی اس نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں بتایا، اعشاریہ میں قیمتیں مقرر کرنا بھی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے، عوامی مفاد کا معاملہ کوئی جادوئی چھڑی نہیں جو ہر کسی کے ہاتھ میں دے دی جائے، ایسی غیر ضروری درخواستوں سے اداروں میں افراتفری پھیل سکتی ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے عدالت اور دوسرے لوگوں کا وقت ضائع کرنے پر درخواست گزار پر پانچ لاکھ جرمانہ عائد کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر درخواست گزار سات دن میں جرمانے کی رقم ادا نہ کرے تو لینڈ ریونیو کے زریعے وصولی کی جائے۔۔۔۔ مقابلہ عمران خان کے ویژن اور نواز شریف کے فوج مخالف بیانیے کے درمیان ہے، بیرستڑ سلطان محمود وزیر آباد، لاہور، ڈسکہ (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت مقابلہ عمران خان کے ویژن اور نواز شریف کے فوج مخالف بیانیے کے درمیان ہے۔وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ایک فلاحی ریاست کی جانب گامزن کرچکے ہیں جبکہ نواز شریف قومی اداروں اور فوج مخالف بیانات دیکر ملکی ساکھ کو داؤ پر لگارہے ہیں۔لہذا میں آج آپ لوگوں سے اپیل کرونگا کہ پی ٹی

آئی کے امید وار کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں تاکہ ملک تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن ہو اور آپکے چھوٹے بڑے مسائل بھی حل ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے پی پی 51 وزیر آباد سے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں یوسف کے انتخابی جلسے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جلسہ عام سے پی پی 51 وزیر آباد سے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں یوسف کے علاہ احمد چٹھہ، شبیر چیمہ، سابق ممبر اسمبلی چوہدری مقبول گجر،سابق وزیر حافظ حامد رضا، سابق وزیر چوہدری اکبر ابراہیم اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ وزیر آباد میں مقیم کشمیری مہاجرین یہاں سے پی ٹی آئی کے امید وار کو ووٹ دیکر کر کامیاب کرائیں تاکہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو مزید تقویت مل سکے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے ہر فورم پر جارحانہ انداز میں اجاگر کرکے کشمیری عوام کے دل جیت لئے ہیں جس پر کشمیری عمران خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی شب و روز کاوشوں سے کوششوں ملک ایک فلاحی ریاست کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔لہذا میں آپ لوگوں سے اپیل کرونگا کہ یہاں سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں۔ بعد ازاں آزاد

کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری لاہور روانہ ہو گئے جہاں پر انھوں نے مسلم لیگ ق کے صدر و بزرگ سیاستدان چوہدری شجاعت سے انکی رہائشگاہ پر اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ خود کشمیریوں کو کرنا ہے وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں قبول ہو گا۔عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا رول کرے۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی سیاسی جماعتیں سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کرسب ایک ہیں۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور انکی صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثناء آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی سینٹ کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے موقع پر الیکشن کمشن میں انکے ہمراہ گئے۔ اس موقع پر سیف اللہ خان نیازی کے سینٹ کے لئے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے علاوہ ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی،

عارف عباسی، اعجاز چوہدری، ممبر قانون سازاسمبلی دیوان غلام محی الدین،سابق ممبر اسمبلی چوہدری مقبول احمد گجر اور پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان بھی موجود تھے۔ بعد ازاں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ڈسکہ روانہ ہو گئے جہاں پر وفاقی وزیر امور نوجوانان عثمان ڈار نے انکا شاندار استقبال کیا۔ انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور ان پر زبردست گل پاشی کی گئی۔دریں اثناء آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ڈسکہ میں مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاش اعوان نے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈسکہ میں اپنے قیام کے موقع پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ڈسکہ میں این اے 75 سے تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی انتخابی مہم کے آخری جلسے سے بطور مہما ن خصوصی بھی خطاب کریں گے۔۔۔۔۔

close