ن لیگ میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کا انکشاف، مشاہد اللہ کے بجائے کس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟

لاہور(پی این آئی)پی ٹی آئی کے بعد ن لیگ میں بھی سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آگئے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پارٹی میں دوگروپ آمنے سامنے پر لیگی قیادت ٹکٹوں کا فیصلہ نہ کر سکی ،ذرائع کاکہنا ہے کہ شہبازشریف گروپ نے مشاہد اللہ کوٹکٹ دینے کی مخالفت کردی ،گروپ کا

موقف ہے کہ مشاہداللہ بیمارہیں،کسی متحرک رہنماکوسینیٹ ٹکٹ دیاجائے،قیادت کی جانب سے مشاہداللہ کے بجائے عرفان صدیقی کومیدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پارٹی کے دوسرے گروپ نے اعظم نذیرتارڑکو ٹکٹ دینے کی مخالفت کردی، دوسرے گروپ کااعتراض ہے کہ اعظم نذیر تارڑ کی پارٹی کیلئے کیا خدمات ہیں؟، گروپ نے قیادت کو سفارش کی ہے کہ اعظم نذیرتارڑکے بجائے زاہد حامد کو ٹکٹ دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close