لاہور ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ دے دیا، کسان کی مرضی ہے دوسرے صوبوں سمیت جہاں چاہے گنا فروخت کرے

لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے گنے کے کاشت کاروں کیلئے بڑا فیصلہ سنا تے ہو ئے کہا ہے کہ کسان کی مرضی ہے وہ جہاں چاہے گنا فروخت کرے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد حسن نے اشرف زکا کی درخواست پر سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے دوسرے صوبوں کو گنے کی فروخت کا اقدام درست قرار دیتے

ہوئے کہا کہ کسان کو آئین کے تحت حقوقِ میسر ہیں، وہ جہاں چاہیں گنا فروخت کریں، شوگر ملز کو اختیار نہیں کہ کسان کو معاشی طور پر کمزور کریں۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کسان کو گنے کی فروخت سے روکنے کا کوئی قانون نہیں، ترمیم کے بعد کاشت کاروں کو بینک سے ادائیگی ہورہی ہے، کین کمشنر نے اس بات سے بھی آگاہ کیا ہے کہ شوگر ملز کو پرچیز سنٹر(خریداری مرکز )کی اجازت نہیں۔۔۔۔۔ تنخواہیں بڑھانے کیلئے احتجاج کا فیصلہ، سندھ پولیس کے اہلکار بھی میدان میں آ گئے کراچی (آن لائن) سندھ پولیس کے اہلکاروں کا بھی تنخواہیں بڑھانے کیلئے احتجاج کا فیصلہ، سپاہی، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی پولیس اسٹاف کا احتجاج کے حوالے سے اتفاق اور رابطے تیز کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے اہلکاروں و دیگر نے اسکیل ا پ گریڈ نہ کرنے کیخلاف اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے ملازمین کی طرز پر احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سپاہی، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی پولیس اسٹاف کا احتجاج کے حوالے سے اتفاق اور رابطے تیز کردیئے گئے ہیں جبکہ احتجاج میں وفاقی ملازمین کے طرز پر احتجاجی حکمت عملی اپنانے کا قوی امکان ہے، مشترکہ حکمت عملی کے تحت وی آئی پی ڈیوٹی کابائیکاٹ اور دیگر آپشنز زیر غور ہیں۔ واضح رہے کہ دیگر تمام صوبوں کی طرح سندھ پولیس لوئر اسٹاف کے اسکیل اپ گریڈ نہ

ہونے پر احساس محرومی پایا جاتا ہے جس بنا پر عدم اعتماد کی فضا ہے اور غم و غصہ بڑھ رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے اہلکار احتجاج سے قبل اسلام آباد میں وفاقی ملازمین کے احتجاج کے نتیجے کا انتظار کررہے ہیں اور اسلام آباد احتجاج کا حتمی فیصلہ ہونے کے بعد سندھ پولیس کا احتجاج شروع ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پولیس ملازمین کے احتجا ج کے اطلاعات پر اعلی حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے وی آئی پی ڈیوٹی چھوڑنے اور ڈیوٹی کے بائیکاٹ سے شہر میں نقص امن کا خدشہ ہوسکتا ہے۔۔۔۔

close