ڈیموکریسی انڈیکس رپورٹ 2020 میں پاکستان کے رینک میں بہتری، خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کاکہنا ہے کہ ڈیموکریسی انڈیکس رپورٹ 2020 میں پاکستان کے رینک میں بہتری رہی،پاکستان کے رینک میں 2019 کے مقابلے میں 3 درجہ،2018 کی رپورٹ کے مقابلے میں 7 درجہ بہتری رہی۔شہباز گل کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ اس سال پوری دنیا میں

صرف 38 ممالک کے سکور میں بہتری آئی،پاکستان ان میں سے ایک ہے، ان کاکہنا تھا کہ فیملی لمیٹڈ پارٹیاں وزارتیں اور عہدے اپنے ٹبر میں بانٹتی تھیں،وزیراعظم عمران خان کے خاندان کا کوئی ایک شخص حکومتی عہدے پرنہیں ، عمران خان ہر ہفتے ہر فیصلہ کیبنٹ کے اجلاس میں کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2020 پاکستان کا سکور 4.31 اور رینک 105 ہے،2019 پاکستان کا سکور 4.25اور رینک 108 تھا،2018 پاکستان کا سکور 4.17اور رینک 112 تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کے باعث حصص کی مالیت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا پاکستان اسٹاک ایکس چینج گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کے باعث حصص کی مالیت 81 ارب 62 کروڑ 25 لاکھ 83 ہزار روپے بڑھ گئی۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج گزشتہ ہفتے مثبت معاشی اشاریوں، واجبات کی نقد اور بانڈز کی صورت میں ادائیگیوں کے لیے حکومت اور آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کے مثبت اثرات رونما ہوئے۔سندھ میں تیل وگیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے علاوہ سیمنٹ، پیٹرولئیم مصنوعات کی فروخت اور آٹوفنانسنگ کے حجم میں اضافہ بھی مارکیٹ پر اثرانداز ہوئیں۔ تاہم بعض کاروباری سیشنز میں بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے کے خدشات سے مندی بھی ہوئی۔4 فروری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 47341پوائنٹس اور کم ترین سطح 46190 پوائنٹس رہی۔ملک میں کپاس کی فصل خراب ہونے سے معیشت کو درپیش مسائل، کپاس کی درآمد سے امپورٹ بل بڑھنے اور کراچی میں ممکنہ دھشت گردی کی اطلاعات کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اختیار کیا۔ حکومت کی جانب سے قومی گرڈ سے

صنعتوں کو مطلوبہ بجلی کی فراہمی تک کیپٹیوپاور کو گیس بند نہ کرنے کے فیصلے سے صنعتی شعبے کو حوصلہ ملا جسکے نتیجے میں گزشتہ ہفتے کے 4روزہ ہفتہ وار کاروبار کے 2سیشنز میں تیزی اور 2سیشنز میں مندی ہوئی۔مجموعی طور پر تیزی کے باعث حصص کی مالیت 81 ارب 62 کروڑ 25 لاکھ 83 ہزار روپے بڑھ گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 84 کھرب 80 ارب 7 کروڑ 86لاکھ 50 ہزار 856 روپے ہوگیا۔ ہفتہ وار کاروبار میں 100 انڈیکس 520.25 پوائنٹس بڑھ کر 46905.79 پوائنٹس پربند ہوا۔ اس کے علاوہ کیایس ای 30انڈیکس 257.14 پوائنٹس بڑھ کر 19575.99، کے ایم آئی 30انڈیکس 2104.15 پوائنٹس بڑھ کر 76326.91 جب کہ کے ایم آئی پی ایس ایکس انڈیکس579.27 پوائنٹس بڑھ کر 23222.78 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

close