کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری ، محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس میں ہوئی۔بختاور بھٹو کا نکاح ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی روحانی اور دینی شخصیت الحاج غلام محمد سوہو نے پڑھایا۔نکاح کی
تقریب میں آصف علی زرداری ۔بلاول بھٹوزرداری ۔چوہدری یونس سمیت دونوں خاندانوں کی قریبی شخصیات نے شرکت کی۔بختاور بھٹو زرداری کی رخصتی 30 جنوری کو ہوگی۔ بختاور زرداری کی شادی میں آرمی چیف کو شرکت کی دعوت دیدی لیکن مولانا فضل الرحمٰن کو نہیں بلایا گیا مگر کیوں؟ بلاول زرداری نے وجہ بھی بتا دی بلاول بھٹو نے بہن بختاور کی شادی میں مولانا فضل الرحمان کو دعوت نہ دینے کی وجہ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی صاحبزادی اور بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو کی شادی حکومت مخالف پی ڈی ایم تحریک کے اندرونی اختلافات عیاں کرنے کا باعث بن گئی ہے۔ زرداری خاندان کی جانب سے بختاور بھٹو کی شادی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تو شرکت کی دعوت دی گئی، لیکن حکومت مخالف پی ڈی ایم اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو دعوت نامہ نہ بھجوایا گیا۔اس حوالے سے اب بختاور بھٹو زرداری کے بھائی بلاول بھٹو نے وضاحت کی ہے۔ بلاول کا کہنا ہے کہ کرونا خدشات کی وجہ سے بہت سے معزز مہمانوں کو شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینے سے قاصر رہے۔دوسری جانب مریم نواز کے حوالے سے معلوم ہوا کہ وہ بھی بختاور بھٹو کی شادی میں شرکت نہیں کریں گی۔بدھ کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔جب مریم نواز سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری نیک خواہشات اور دعائیں بختاور بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں۔اللہ انہیں نئے سفر میں خوشیاں دے اور آباد رکھے۔مریم نواز نے شادی میں مدعو کیے جانے کے سوال پر کوئی جواب نہیں دیا۔ واضح رہے کہ بختاور بھٹوزرداری کی شادی ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو کی بہن کی شادی کی تقریبات 24 جنوری سے کراچی کے بلاول ہاوس میں شروع ہو چکیں، 24جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوئی، جبکہ مہندی کی سادہ تقریب آج منعقد کی گئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بہن کی شادی پر ایک ہفتے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ بختاور بھٹو کے محمود چوہدری سے نکاح کی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی جبکہ بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں