صوبائی وزیر کی سرکاری پروٹو کول کیساتھ شادی، ہر طرف تہلکہ مچ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب کے وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد کی شادی کی رنگا رنگ تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، مگر اس شادی میں دولہا کے سرکاری پروٹوکول اور سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال نے اسے سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے وزیر موصوف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے وزارت کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود سادگی کا کوئی خیال نہ رکھا اور شاہانہ انداز میں شادی کی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صوبائی وزیر اپنی دلہن لینے پہنچے تو ان کی شان و شوکت ہی نرالی تھی۔ چمچماتی سرکاری گاڑیاں، ہیوی ڈیوٹی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سوار بھی سلامی کے لیے موجود تھے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے ، حکومتی وزیر نے اس کا بھی خیال نہ رکھا اور کرونا ایس او پیز کی کھل کر خلاف ورزی کی گئی ۔

close