عمران خان نے کونسا وعدہ وفا نہ کیا؟ حریم شاہ نے شیخ رشید کو بھی مفت مشورہ دیدیا

کراچی (پی این آئی) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھائی قرار دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید میرے بھائی ہیں۔ انہیں اب جلد شادی کر لینی چاہئیے۔ حریم شاہ نے پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ اب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں ۔ نہیں تو

کیا پتہ ان کی اور ویڈیوز ہی سامنے نہ آ جائیں۔انہوں نے کہا کہ ویڈیوز جاری کرنا پرسنل میٹر ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان سے بھی شکوہ کیا اور کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کی فین ہوں ۔ وزیراعظم عمران خان نے لوگوں کو گھر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن کوئی وعدہ بھی وفا نہیں کیا۔ حریم شاہ نے کہا کہ میں پراپرٹی کا منصوبہ لے کر آئی ہوں، یہ منصوبہ کراچی سے شروع کر رہے ہیں۔ہم کراچی کے بے روزگار لوگوں کے لیے یہ منصوبہ لے کر آئے ہیں۔ حریم شاہ نے مزید کہا کہ میرا فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ ابھی تک میرے خوابوں کا شہزادہ نہیں آیا۔ جیسے ہی مجھے ایسا کوئی لڑکا نظر آئے گا میں فوری طور پر اس سے شادی کر لوں گی۔ خیال رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اکثر و بیشتر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل کی تھیں ، انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کی مزید ویڈیوز سامنے لانے کا بھی کہا تھا لیکن بعد ازاں کوئی ویڈیو جاری نہیں کی گئی تھی۔ گذشتہ برس بھی حریم شاہ اور صندل خٹک کی شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جو حریم شاہ کے مبینہ ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہی جاری ہوئی تھیں۔ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ٹک ٹاک پر اس وقت 4.9 ملین فالوورز ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close