پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی، پیپلز پارٹی کے 2 رہنماؤں کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے گئے

اسلام آباد (این این آئی)پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کا معاملہ،پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے پنجاب کے دو رہنمائوں کو شو کاز نوٹس جاری کردیئے۔ جمعہ کو سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے اورنگزیب برکی اور دیوان شمیم احمد کو شو کاز نوٹس جاری کئے،دونوں رہنمائوں نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی

کرتے ہوئے پارٹی کے خلاف بیانات دیئے۔ نیر حسین بخاری نے کہاکہ مسائل کا حل پارٹی کے اندر بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جاتا ہے،ٹی وی شوز، سوشل میڈیا یا نجی محفلوں میں نامناسب گفتگو سے گریز کیا جائے، تمام رہنماء پارٹی پالیسی پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔۔۔۔۔

پاکستان پیپلز پارٹی کو این آر او مل گیا

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو این آر او مل گیا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کے خلاف کتنے کیس بنے، کھربوں روپے کے بے نامی اکاؤنٹس سامنے آئے،لیکن یہ تمام اکاؤنٹس کہاں گئے؟۔فریالتالپور اور مراد علی شاہ کے بے نامی اکاؤنٹس کہاں گئے؟۔ن لیگ کا بیانیہ پیپلز پارٹی کے خلاف ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کو تو پہلے ہی بہت ریلیف مل رہا ہے۔اب کیا چاہتے ہیں کہ پنجاب بھی پیپلز پارٹی کو دے دیں؟۔میرے خیال سے پانچ چھ ووٹوں کی بات ہے۔طاقتور حلقے یہ کام کر سکتے ہیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت قربانی نہیں دیں گے۔تین دن پہلے آصف علی زرداری سے ایک صاحب ملنے گئے۔زرداری نے کہا کہ میں نے پی ڈی ایم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہے۔انہوں نے کہا مجھے ٹائم فریم دیا جائے کہ فریال اور میرے خلاف کیس سینیٹ سے پہلے ختم ہوں گے یا نہیں۔۔دوسری جانب پیپلزپارٹی نے سندھ حکومت توڑنے کا مشروط اعلان کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر اس سلیکٹڈ نظام کا مقابلہ کرنا پڑے گا اور ہم جمہوریت کے لیے سندھ حکومت اور نیشنل اسمبلی قربانی

دینے کے لیے بھی تیار ہیں . لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مزاحمت اور تحریکیں چلانے کی ایک تاریخ ہے اور اگر اس لانگ مارچ کو کامیاب ہونا ہے تو وہی لوگ جو ضیا کی آمریت کا مقابلہ کرتے تھے، جو مشرف کی آمریت کا مقابلہ کرتے تھے ان کو مل کر اس سلیکٹڈ نظام کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔

close