پولیس میں بھرتیاں، تحریری امتحان کے دوران 2 جعلی امیدوار گرفتار کر لیے گئے

لاہور(این این آئی) پولیس میں بھرتیوں کیلئے تحریری امتحان کے دوران اے پی ایس ماڈل ٹائو ن امتحانی مرکز سے2 جعلی امیدوار گرفتار کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ماڈل ٹائون نے پولیس کی بھرتی کے تحریری امتحان کے دوران 2جعلی امیدوار عبدالرزاق اور عاطف کو گرفتار کر لیا ۔ایس ایچ او ماڈل ٹائون کے

مطابق عاطف امیدوار احسن سلیم کی جگہ امتحان دینے آیا تھا جبکہ عبدالرزاق امیدوار محمد عامر کی جگہ امتحان دیتا پکڑا گیادونوں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close