حکومتی ذمہ دار نے اپوزیشن کے ساتھ مشروط مذاکرات کے امکان کا اشارہ دیدیا، شرط کیا ہو گی؟

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ مذاکرات کا آپشن ہمیشہ موجود ہوتا ہے ، اپوزیشن کے ساتھ کرپشن کے علاوہ بات کر نے کو تیار ہیں ،مریم نوازکی باتوں میں کوئی وزن نہیں،صرف انتقام اورذاتی خلش نظر آتی ہے،جانیں بچانے کیلئے عاقبت نااندیش سیاست دانوں کیخلاف

کارروائی کرنی چاہیے۔ ایک انٹرویومیں وزیر اطلاعات نے کہاکہ مریم نواز کی تقریر ذاتی عناد کی عکاسی کرتی ہے ، وہ جھوٹ پر مبنی باتیں کررہی تھیں ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسوں کے حوالے سے ہمارے پاس حکمت عملی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کرونا کی دوسری انتہائی خطرناک ہے اور پی ڈی ایم اس موقع پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ کر دارادا کررہی ہے ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ہم نے جلسے جلوس اور دھرنا جیسے راستے دیکھے ہیں اور ہم سے بڑے کسی نے جلسے نہیں کئے ۔کرونا کے بڑھتے کیسز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جانیں بچانے کیلئے عاقبت نااندیش سیاست دانوں کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ مفتاح اسماعیل نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے اور وہ جھوٹ بو ل رہے ہیں ۔ سینیٹر شبلی فراز نے سلیم مانڈی والا کے نیب کے حوالے سے بیان پر سوال کے جواب میں کہاکہ ہم سینیٹ کوکبھی متنازع نہیں بنائیں گے،سلیم مانڈوی والاکوسینیٹ میں حکومت کی جانب سے کوئی سپورٹ نہیں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ اپوزیشن اپنے آپ کوایک بندگلی میں لے جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگرڈائیلاگ کاموضوع کرپشن کے علاوہ ہوتوبات کرنے کوتیارہیں،ڈائیلاگ کاآپشن ہمیشہ موجودہوتاہے۔انہوںنے کہاکہ کرپشن کاوائرس پی ڈی ایم کے نام سے جاناجاتاہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے ہر دن اورہرگھنٹے کی

حکمت عملی بنائی ہے،مریم نوازکی باتوں میں کوئی وزن نہیں،صرف انتقام اورذاتی خلش نظر آتی ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ نیب قانون پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے بنایا ہے ، نیب کے چیئر مین کو بھی دونوں پارٹی نے لگایا ۔۔۔۔

close