لاہور جلسہ ،ن لیگ فائنل رائونڈ کھیلنے کیلئے تیار ،اراکین اسمبلی کا جلسے میں استعفے دینے کا امکان، مزیدکونسے اہم فیصلے متوقع ،مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے درمیان ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور( پی این آئی ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، شہباز شریف ، اور حمزہ شہباز کے درمیان ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ مسلم لیگ کے 3بڑوں کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پر اتفاق رائے ۔ 13دسمبر کو لاہور جلسے میں اسمبلیوں سے استعفے دینے کا بھی امکان ۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتا یا گیا ہے کہ لاہور میں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمز ہ شہباز سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان ڈیموکر یٹک مومنٹ( پی ڈی ایم ) جلوسوں سے متعلق تفصیلات سے آگا ہ کیا جبکہ شہباز شریف نے مریم نواز کو سیاسی معاملات کو چلانے سے متعلق مشورے بھی دیئے ذرائع کے حوالے سے بتا یا گیا ہے کہ13دسمبر کو لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں اراکین اسمبلی استعفے دینے کا اعلان کر سکتے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے تین بڑے رہنمائوں نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے مسلم لیگ ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شہباز شریف کی ہدایت سے متعلق اہم لیگی ارکان اسمبلی کو بھی آگاہ کر دیا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close