اسلام آباد(این این آئی)پیڑول کی قیمت برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان ،حکومت نے پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا ہے ۔فنانس ڈویژن سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت نے بین
الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی تاہم عالمی سطح پر غیر معمولی اضافے کے باعث ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا اور یہ نرخ آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گے۔واضح رہے کہ حکومتی فیصلے کے بعد پیٹرول 100 روپے 69 پیسے ، مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے، لائٹ ڈیزل 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی قیمت پر برقرار رہیں گے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے اضافے کے بعد 105 روپے 43 پیسے ہوجائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں