خدا کورونا کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے مریم نواز کی تقریر میں جس طرح کورونا ایس او پیرز کا مذاق آڑایا گیا اس سے ان کی عقل کا اندازہ ہوتا ہے، وفاقی وزیر

اسلام آباد(پی این آئی)خدا کورونا کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے۔مریم نواز کی تقریر میں جس طرح کورونا ایس او پیرز کا مذاق آڑایا گیا اس سے ان کی عقل کا اندازہ ہوتا ہے، وفاقی وزیر۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ خدا کورونا کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے۔سماجی رابطوں

کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی تقریر میں جس طرح کورونا ایس او پیرز کا مذاق آڑایا گیا اس سے ان کی عقل کا اندازہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز ماسک نہ پہن کر وہ کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں؟ بدقسمتی ہے کہ ایسے غیر سنجیدہ اور مغرور لیڈر پاکستان کی قیادت کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close