ملک موجودہ حالات میں کبھی بہتر نہیں ہوسکتا، سابق چئیرمین ایف بی آر نے اپنی ناکامی کی وجوہات بتا دیں

کراچی(پی این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ ارب پتی اراکین اسمبلی ریاستی اسپانسرشپ کے ذریعے کرپشن کرتے ہیں۔سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے خاموشی توڑ دی اور اپنے کھلے خط میں اپنی ناکامی کی وجوہات بتادیں۔شبر زیدی نے کہا کہ یہ اراکین اسمبلی

ایسی ٹیکس پلاننگ کرتے ہیں جو وہ نہیں سمجھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ارب پتی اراکین قومی اسمبلی ان سے کم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔شبر زیدی نے مزید کہا کہ ان کی اکنامکس دیگر معزز شخصیات کے مقابلے میں ناکام رہی، بطور چیئرمین ایف بی آر وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان میں تمام تر کرپشن ذاتی حیثیت میں کی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ٹیلنٹ بیرون ملک جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک موجودہ حالات میں کبھی بہتر نہیں ہوسکتا۔

close