محکمہ تعلیم کا بڑا اقدام، سکولوں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی

لاہور( این این آئی)محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی ۔فیصلے کا اطلاق سولہ سال سے کم عمر بچوں پر ہوگا۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں پابندی کا اطلاق

فوری طور پر ہوگا۔تمام اتھارٹیز پابندی کی معلومات سکول سربراہان اور اساتذہ تک پہنچائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں