اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پیر کو این سی او سی کے اجلاس کے بعد لاک ڈاوَن اور تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے ہوں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاون پر پیر کو این سی او سی کے
فوری بعد ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوگا جس میں وزارت صحت اور تعلیم کے اعلی حکام شریک ہوں گے۔ مشاورت کے بعد تعلیمی اداروں اور لاک ڈاون سے متعلق فیصلے کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہیلتھ کیئر سسٹم پہلے سے زیادہ بہتر ہو گیا ہے کوڈ ہیلتھ الاونس سے متعلق ڈاکٹروں کے تحفظات دور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رسک الاو¿نس کے حوالے سے ڈاکٹرز کے تحفظات جائز ہیں، کورونا وارڈ میں کام کرنے والے تمام ڈاکٹرز کو رسک الاونس دیاجائے گا، اگر غلطی سے کسی ایسے شخص کو الاو¿نس چلا گیا جو اسکا اہل نہیں تھا تو وہ واپس لیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں