وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیارضاکاروں کو حکومتی بیانیہ کھل کر پیش کرنے کی ہدایت کردی

لاہور (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیارضاکاروں کو حکومتی بیانیہ کھل کر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سوشل میڈیارضاکاروں کااجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے حکومتی بیانیہ کھل کرپیش کرنے کی ہدایت کردی۔وزیر اعظم عمران

خان نے دورہ لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات سمیت اہم اجلاسوں کی صدارت کی،پنجاب میں صحت کارڈ کے اجرا اورتقسیم سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نابینا،خواجہ سرا،محروم طبقے کو ہیلتھ کارڈ ترجیحی بنیاد پر دینے کی ہدایت کردی اورہیلتھ کارڈ کے اجرا سے متعلق بیوروکریسی کے تحفظات مسترد کردیے۔وزیراعظم نے صوبے میں صحت کارڈکی مرحلہ وار فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا صحت کی بنیادی سہولت کی فراہمی تہذیب یافتہ معاشرے کاشعارہے، غریب عوام کوصحت کی سہولتوں کی فراہمی گڈگورننس کاحقیقی مظہرہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت ایک اور اجلاس میں پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت، نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا، جس میں وزیر اعظم نے کہا تھا پانی کی ترسیل ، سیوریج، پبلک پارکس پرخصوصی توجہ دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close