حکومت بیساکھی پرکھڑی ہے، جیسے ہی بیساکھی ہٹی حکومت نہیں رہے گی

اسلام آباد(پی این آئی)پی ڈی ایم کے سربراہ اورجمعیت علمائے اسلام(ف)کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ حکومت بیساکھی پرکھڑی ہے،جیسے ہی بیساکھی ہٹی حکومت نہیں رہے گی۔فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اصولوں پرسمجھوتہ کرنےوالابندہ نہیں ہوں،حکومت نے پی ڈی ایم میں

دراڑڈالنے کی کوشش کی،ان کاکہناتھا کہ کشمیر کو3 حصوں میں تقسیم کرنےکاپلان عمران خان کاتھا،کراچی واقعے پرسندھ پولیس کاردعمل واضح ہے،پیپلزپارٹی نے کراچی واقعہ پرپی ڈی ایم کاساتھ دیا۔صدر پی ڈی ایم نے کہاکہ ہر جلسہ دوسرے جلسے کا ریکارڈ توڑے گا،ملکی حالات کس جانب جا رہے ہیں سب دیکھ رہے ہیں،ہم جلسے کرتے رہیں گے ،تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، تحفظ نہیں دے سکتے تو ہمارے رضاکار خود سکیورٹی سنبھالیں گے،انہوں نے کہاکہ حکومت جانتی ہے عوام بیزار ہوچکے ہیں،نوازشریف کی وطن واپسی کا میرے پاس کوئی شیڈول نہیں ہے،مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن اس انتخاب کو منسوخ کرکے نئے انتخابات کااعلان کرے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ امت مسلمہ کیلئے انتہائی تشویش کا وقت ہے،فرانس میں حضورنبی کریمﷺ کے خاکے دیواروں پر لٹکائے گئے،مسلمان شدت پسند نہیں مغربی دنیا شدت پسند ہے۔

close