کورونا ویکسین پہنچانے کی تیاری، ایمرٹس کا ویکسین کی فراہمی کے لیے دنیا کا سب سے بڑا کارگو مرکز بنانے کا اعلان ، کتنے کروڑ شیشیاں رکھی جا سکیں گی؟

کراچی (این این آئی) ایمریٹس اسکائی کارگو دبئی میں کارگو ویکسین کے لئے پہلا خصوصی کارگو تعمیر کرکے عالمی سطح پر کرونا ویکسین کی تقسیم کاری کی پیچیدہ لاجسٹکس سنبھالنے کی تیاریاں کررہا ہے۔ ایئرکارگو کیرئیر نے دبئی ساؤتھ میں ایمریٹس اسکائی سینٹرل ڈی ڈبلیو سی کارگو ٹرمینل کے دوبارہ فعال

کرنے کا اعلان کرکے عالمی سطح پر قائدانہ حیثیت کا اعلان کیا ہے۔ یہ خصوصی مرکز کرونا ویکسین کی کولڈ چین اسٹوریج اور تقسیم کاری کے لئے مختص ہے۔ ایمریٹس کے فریٹ ڈیویژن نے بھی خصوصی ریپڈ ریسپانس ٹیم تیار کی ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر ویکسین کی تقسیم کاری کے نظام میں شامل مختلف شراکت داروں کی درخواستوں پر باہمی رابطہ رکھا جائے اور ویکسین کی ترسیل کی درخواستوں پر کیرئیر بلاتعطل کام کرے۔ ایمریٹس کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو عزت مآب شیخ احمد بن سعید المختوم نے کہا،” دبئی باقی دنیا میں کرونا کی ویکسین کی تقسیم کاری کا بطور مرکز اور گزرگاہ ہونے کا بہترین مقام ہے۔ ہمارے پاس انفراسٹرکچر اور لاجسٹکس کے رابطے ہیں، اور جغرافیائی مقام ہے جو آٹھ گھنٹے پرواز کی حدود کے اندر دنیا کی دو تہائی آبادی کی نمائندگی کرنے والی مارکیٹ کا احاطہ کرتی ہے۔ گزشتہ سالوں میں فارماسیوٹیکلز میں حرارت سے متعلق حساس سامان کی ترسیل اور طریقوں پر مسلسل سرمایہ کاریوں کے ساتھ ایمریٹس اسکائی کارگو کی بدولت بڑے عالمی فارماسیوٹیکل صارفین میں دبئی نے اہم مقام بنا لیا ہے کیونکہ پورے سال کے دوران یہ ان کے قیمتی کارگو کے لئے ترجیحی ٹرانزٹ پوائنٹ ہے۔ کرونا کی ویکسین کے لئے خصوصی مرکز ہمارے نیٹ ورک، رسائی اور مہارت کو پروان چڑھانے والا بنیادی پروجیکٹ ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں پر مثبت تبدیلی لانا ہے۔ “ایمریٹس اسکائی کارگو کی ویکسین مرکز دنیا بھر میں کرونا ویکسین کی سب سے بڑی سہولت گاہ ہوگی۔ دبئی مرکز سے ایئرکارگو کیرئیر دنیا بھر مینوفیکچرنگ مقامات سے ویکسین لانے، اسٹور کرنے اور علاقائی اور عالمی سطح پر تقسیم کاری کے لئے شپمنٹس تیار کرے گا۔ ایمریٹس اسکائی سینٹرل ڈی ڈبلیو سی 4000 اسکوائر میٹر سے زائد رقبے پر محیط ہے اور درجہ حرارت کے اعتبار سے حساس ہے، جی ڈی پی سے سندیافتہ خصوصی فارما اسٹوریج ایریا بڑے پیمانے پر کرونا کی ویکسین کی اسٹوریج اور ڈسٹری بیوشن کرسکے گا۔ مجموعی طور پر اس سہولت گاہ میں 2 ڈگری سے 8 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کے ساتھ ایک وقت میں ایک کروڑ ویکسین کی شیشیاں رکھی جاسکتی ہیں۔ایمریٹس اسکائی سینٹرل ڈی ڈبلیو سی میں جدید ترین انفراسٹرکچر دنیا کے سب سے برے کول ڈالیز کے بیڑے سے مل کر ، ٹرانزٹ کے دوران جہاز اور کارگو ٹرمینل کے درمیان ، درجہ حرارت سے متعلق حساس کارگو کی حفاظت کرتا ہے۔ کولڈ اسٹوریج کے ساتھ ایمریٹس اسکائی کارگو اپنے صارفین کو ویکسینز کی عالمی تقسیم کاری کے لئے خصوصی زونز میں ویکسینز کی دوبارہ پیکجنگ اور ری آئسنگ جیسی اضافی خدمات بھی فراہم کرے گا۔ ۔۔۔۔

close