نومبر کے پہلے ہفتے میں لاہور کے نواح میں لاکھوں کا مجمع لگے گا، کورونا سے بچاؤ کیسے کریں؟ انتظامیہ پریشان ہو گئی

لاہور(پی این آئی)نومبر کے پہلے ہفتے میں لاہور کے نواح میں لاکھوں کا مجمع لگے گا، کورونا سے بچاؤ کیسے کریں؟ انتظامیہ پریشان ہو گئی، ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان

رشید ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ایم سی ایل ، واسا ، ایل ڈبلیو ایم سی ، ریسکیو 1122 ، فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس، پی ٹی اے، ایس این جی پی ایل، پی ایچ اے، پولیس، ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی. اجلاس میں مجلس عاشورہ کے اراکین نے بھی شرکت کی. انہوں نے ڈی سی لاہور سے ملاقات کی اور اور ڈی سی لاہور کو فیڈ بیک دیا. رائیونڈ تبلیغی اجتماع 06 نومبر سے شروع ہو کر 08 نومبر تک جاری رہے گا. اجلاس میں ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو تفصیلی بریفنگ دی گئی. ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ تبلیغی اجتماع میں 18 سال تا 50 سال کی عمر تک کے 25 ہزار افراد شرکت کر سکیں گے اور بچے اور اولڈ عمر کے افراد شرکت نہیں کر سکیں گے . انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو تبلیغی اجتماع کے حوالے سے انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کورونا سے متعلقہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے. 10 بیڈز پر مشتمل ایک عارضی ہسپتال قائم کیا جائے گا جہاں پر تبلیغی اجتماع میں شریک شرکاء کی سکریننگ اور سیمپلنگ کا عمل تین دن جاری رہے گا. ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ بغیر ماسکس کے کسی بھی شرکاء کو اجتماع میں شریک نہیں ہونے دیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ ایم سی ایل تبلیغی اجتماع کے روٹس پر سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں گے اور واسا سیوریج کے انتظامات کو بہتر بنائیں گے جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی تبلیغی اجتماع کے روٹس پر سے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں گے، کوڑا کرکٹ کے ڈرمز اٹھائے جائیں گے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ سول ڈیفنس کا عملہ سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گا اور ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں الرٹ رہیں گی اور تبلیغی اجتماع میں ایمرجنسی کی صورت میں گاڑیاں بھی موجود رہیں گی. ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ لیسکو حکام بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور ٹریفک پولیس، پولیس اور موٹر وے پولیس تبلیغی اجتماع کے روٹس پر سیکیورٹی کے انتظامات کو دیکھیں گے. ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے حوالے سے انتظامات کو بروقت مکمل کرنے میں پوری طرح سے متحرک ہے.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close