وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو بڑی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں متعدد اہم معاملات زیر غور آئے۔وزیراعظم عمران خان سے عثمان بزدار نے اسلام آباد میں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کے حالات اور ترقیاتی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کے علاوہ وزیراعظم کو

جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے انتظامی امور پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کے احتجاج کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کو پنجاب میں احتجاج پر مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close