لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس گرفتار اقبال مستری نے ملزم عابد علی سے متعلق سب کچھ اگل دیا

لاہور( پی این آئی )قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس میں مزید پیشرفت کی گئی ہے ،سی آئی اے پولیس نے ساہیوال سے مرکزی ملزم عابد علی کے دوست اقبال عرف بالا مستری کو حراست میں لے کر لاہور منتقل کردیا ۔

تاہم مرکزی ملزم کی گرفتاری پولیس کیلئے تاحال چیلنج بنی ہوئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اقبال عرف بالا مستری کو پہلے سےگرفتار ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ۔ اقبال عرف بالامستری مرکزی ملزم عابد علی کا قریبی ساتھی ہے ۔موٹروے پر واردات سے قبل عابد علی نے شفقت اور اقبال دونوں کو بلایا تھا ۔ اقبال عرف بالا مستری راستے میں سے ہی واپس چلا گیا تھا ۔اقبال اس کیس کے علاوہ عابد علی کے ساتھ متعدد وارداتوں میں شامل رہا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ واردات کے بعدمفروری سے قبل عابد علی نے اقبال سے رابطہ کیا تھا ۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو اقبال سے مرکزی ملزم عابد سے متعلق کافی معلومات ملی ہیں ۔

close