موٹروے واقعی غیر محفوظ ہو گئی؟ رکن پارلیمنٹ پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا

اسلام آباد(پی این آئی ) قبائلی ضلع سے تعلق رکھنے والے ایوان بالا کے آزاد سینیٹر مرزا محمد آفریدی پر نامعلوم افراد نے موٹر وے بھیرہ کے مقام پر حملہ کردیا۔سینیٹر مرزا آفریدی پر حملہ میں ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔ سینیٹر مرزا آفریدی سینیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور

سے اسلام آباد آرہے تھے۔سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا کہنا تھا کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی تعاقب میں تھی۔ تعاقب کے باعث ا سپیڈ کم کی اور سروس ایریا کی طرف گیا۔اسپیڈ کم کرنے کے بعد اچانک فرنٹ ونڈ پر کوئی زوردار چیز ماری گئی۔ سروس ایریا کی طرف موڑنے پر گاڑی میں سوار نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔

close