لاہور(پی این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں نہ جانے کافیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اے پی سی میں نہ جانے کافیصلہ کیاہے، شہبازشریف وفد
کے ساتھ اے پی سی میں شرکت کریں گے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا 7 رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا، اے پی سی میں وفد کی قیادت اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کریں گے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ وفد میں شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، ایاز صادق، احسن اقبال شامل ہوں گے ،لیگی وفد میں مریم اورنگزیب اور امیر مقام بھی شامل ہوں گے ،واضح رہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی اے پی سی 20 ستمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوگی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں