ایم پی اے خاتون کے شوہر کیساتھ جھگڑا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو سخت سزا سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو معطل کردیا، ایڈیشنل سیشن جج کو خاتون ایم پی اے کے شوہر کے ساتھ جھگڑے کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے پر معطل کیا گیا، میڈیکو لیگل رپورٹ جج جہانگیراعوان پر تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ

نے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو معطل کردیا ہے۔رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیراعوان کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ زخمی ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی میڈیکو لیگل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ میڈیکو لیگل رپورٹ میں جج جہانگیراعوان پر تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کلینک انتظامیہ نے میڈیکو رپورٹ پولیس کے حوالے کردی ہے۔جج جہانگیر اعوان کے بائیں پیر کی چھوٹی انگلی میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔جج جہانگیر اعوان کے بائیں پیر میں سوجن پائی گئی جبکہ چہرے، بائیں آنکھ کے اوپر خراشیں اور ناک پر زخم کے نشانات ہیں۔ اسی طرح جہانگیر اعوان کے اوپر والے ہونٹ پر بھی خراشیں پائی گئی ہیں۔ یاد رہے اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر واقع پٹرول پمپ پر ایک شخص نے رکن اسمبلی کا شوہر ہونے کا رعب دکھایا تو دوسرے نے خود پر جوڈیشل افسر ہونے کا مان کیا۔جس پر دونوں میں گاڑیوں کی کراسنگ کے باعث جھگڑا ہوگیا۔ نوبت یہاں تک پہنچی کے ایم پی اے کے شوہر نے گاڑی میں موجود افراد پر تھپڑ اور مُکے برسائے اور جوڈیشل افسر کو زدوکوب کیا۔ جھگڑے کے دوران جوڈیشل افسر نے بھی اپنا دفاع کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی آواز پر تھانہ سیکرٹریٹ پولیس وہاں پہنچ گئی اور دونوں کو تھانے منتقل کردیا۔ایم پی اے عابدہ راجہ نے کہا کہ ہماری گاڑی پٹرول پمپ پر کھڑی تھی کہ کسی نے فائرنگ کردی۔ گاڑی میں میرے خاوند سوار تھے۔ فائرنگ کرنے والے کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جوڈیشل آفیسر پٹرول بھروانے کیلئے ریڈ زون میں دفترخارجہ کے سامنے پمپ پر پہنچے۔ عابدہ راجہ کے شوہر کیجانب سے جوڈیشل افسر کو زدوکوب کیا گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آ گئی ہے۔ فوٹیج میں عابدہ راجہ کے شوہر کو گاڑی میں موجود افراد کو تھپڑ اور مکے مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ جوڈیشل افسر نے ذاتی دفاع کیلئے عابدہ راجہ کے شوہر کے پاؤں پر فائر کیے۔ مقدمہ درج کرنے کیلئے جوڈیشل افسر کا پولی کلینک ہسپتال سے میڈیکل کروایا گیا ہے۔

close