12سال سے سندھ میں حکومت کرنیوالی پیپلزپارٹی نے سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت کو قرار دیدیا

کراچی(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورصوبائی وزیر سندھ نوابزادہ تیمور تالپور نے کہا ہے کہ ملک کو قدرتی آفات سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کی نا اہل اور نالائق سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے ہوا،لاہور میں خاتون کے ساتھ آبروریزی کے بعد حکومت کا رویہ افسوسناک ہے، پنجاب کی مثالی پولیس مجرموں کو

گرفتار کرنے کی بجائے الٹا متاثرہ خاتون کو ہراساں کر رہی ہے،تبدیلی لانے کے دعویدار 2 سال میں 5 آئی جی تبدیل کرچکے ہیں لیکن پنجاب میں امن وامان کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ ابتر ہوتی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سندھ نوابزادہ تیمور تالپور نے کہا کہ ملک کو قدرتی آفات سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کی نا اہل اور نالائق سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے ہوا ہے،سلیکٹڈ حکومت کے ناتجربہ کار اور غیرذمہ دار وزراء کی چابکدستیوں اورنالائقیوں کی وجہ سے ملک اور عوام کا دیوالیہ نکل چکاہے،سلیکٹڈ حکومت کے پاس جھوٹ، الزام تراشی اور عوام کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے،جس نا اہل حکومت سے ذرمبادلہ کے خطیر ڈپازٹس اور بیرونی امداد اور ریمیٹنسز کے ذریعے کروڑوں ڈالرز کی ترسیلات کے باوجود پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام نہ آسکے اس نا اہل حکومت سے کیسے توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ 22کروڑ عوام کو سنبھال سکے گی؟۔نوابزادہ تیمور تالپور نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں مافیاز کے وارے کے نیارے ہوگئے ہیں اور وہ سلیکٹڈ حکومت کی سرپرستی میں عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں،سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی اینڈ کمپنی کی حکومت میں چینی چوروں اور آٹا چوروں کو تحفظ کا این آر او حاصل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close