سانحہ موٹروے کا مرکزی ملزم گرفتار، نجی ٹی وی کی خبر پر شہباز گل کا بھی ردِ عمل

لاہور (پی این آئی) نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ موٹروے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ آبروریزی کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے

خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ ملزمان کو 24 سے 48 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا جائے گا۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے یہ خبر درست نہیں ہے، پولیس اس حوالے سے بہت محنت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس IGP کی قیادت میں دن رات کام کر رہی ہے-جیسے ہی کوئی اچھی خبر ملی آپ سے شئیر ہو گی-آپ سب دعا کریں یہ بدکردار مجرم جلد سے جلد پکڑے جائیں۔پوری قوم ایک تکلیف اور کرب سے گزر رہی ہے۔مولا سے دعا ہے ہماری پولیس کی اور قوم کی مدد کرے اور ہم ان مجرموں کو کیفرے کردار تک پہنچائیں۔ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے مرکزی ملزم کی گرفتاری کی خبر کی تردید کی گئی تونجی ٹی وی کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر عماد یوسف بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے واضح کردیا کہنجی ٹی وی اپنی خبر پر قائم ہے اور مرکزی ملزم پکڑا جاچکا ہے۔ ان کی اس بات پر ڈاکٹر شہباز گل نے کہا “اللہ کرے آپ کی خبر کل تک درست ثابت ہو جائے۔”

close