شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب سے ملاقات دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پی این آئی)شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان چین خطے میں استحکام کےلیے بااعتماد اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ ایس سی او کونسل اجلاس کی سائیڈ لائن پر چینی ہم منصب وانگ

ژی سے ملاقات کی ہے، اس دوران دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین خطے میں قیام امن کےلیے کردار ادا کررہے ہیں، پاکستان چین خطے میں استحکام کےلیے بااعتماد اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں اور علاقائی روابط کا فروغ، امن و استحکام کا قیام دونوں کے اہداف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی روابط میں اضافہ بی آر آئی اور ایس سی او یکساں اہداف ہیں، پاکستان ون چائنہ پالیسی کا حامی ہے، چین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پر امن افغانستان خطے میں امن و استحکام کےلیے ناگزیر ہے، افغان قیادت میں افغانیوں کےلیے مفاہمتی مذاکرات کے حامی ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر ہونے والے بھارتی ظلم و بربریت سے متعلق کہا کہ مقبوضہ وادی میں ظلم بھارتی رویے کی عکاسی کرتا ہے۔پاکستان، تاجکستان کے نکتہ نظر میں مماثلت کا پایا جانا خوش آئند ہے:

close