بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز سے کیا گیا سب سے بڑا وعدہ پورا کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا ہے جس کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق دے دیا گیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی

کابینہ نے آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔تمام سیاسی جماعتوں نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ کیا تھا جو وعدوں سے آگے تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکا، عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ ترمیم کی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے۔نئی ترمیم کے تحت دہری شہریت کا حامل شخص الیکشن لڑنے کا اہل ہو گا۔الیکشن ہارنے کی صورت میں دہری شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔الیکشن جیتنے کی صورت میں عہدے کا حلف اٹھانے سے پہلے شہریت چھوڑنا ہوگی۔

close