بجلی صارفین کیلئے بری خبر آگئی، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، فی یونٹ کتنا اضافہ ہوا؟ جانیئے

لاہور(آئی این پی) صارفین کیلئے بری خبر آگئی ، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 84 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹریک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے غریب عوام کو ایک اورجھٹکا دے دیا ، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 84پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا ۔ نیپرا کے مطابق بجلی

کی قیمتوں میں اضافہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین 12 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، نیپراحکام کے مطابق فیصلے کا اطلاق لائف لائن زرعی صارفین اور کے الیکڑک کے صارفین پر نہیں ہوگا ۔ صارفین کو اضافی رقم آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں ادا کرناہوگی، جولائی میں فرنس آئل اور ہائی سپیڈ ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی جولائی میں سستی بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹ نہیں چلائے گئے ۔نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بہترین صلاحیت والے پلانٹس چلا کر 43 فیصد فرنس آئل کی بچت کی جاسکتی تھی ، فرنس آئل کے 43فیصد زیادہ استعمال کی بات غلط ہے۔19ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی کی پیداوار کے وقت فرنس آئل والے پلانٹ میرٹ آرڈر پر آجاتے ہیں اور ہمارے سسٹم میں 19 فیصد حصہ فرنس آئل کا ہے ۔ این پی سی سی حکام کے مطابق جولائی میں بہترین منصوبہ بندی کی وجہ سے لوڈمنیجمنٹ نہیں کرنا پڑی، اگر فرنس آئل یا ڈیزل والے پلانٹس نہ چلاتے تو 8سے 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کرنا پڑتی ، ہم نے جو تجزیہ کیاہے وہ اداروں کے ڈیٹا کی بنیاد پر ہی کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close