کراچی کے منسٹر کہتے ہیں کہ 10 ارب ڈالر مل جائیں تو کراچی ٹھیک ہو جائے، ہمارے پاس 10 ارب ڈالر ہوتے بھی تو ہم انہیں نہ دیتے کیونکہ ۔۔۔۔ شبلی فراز نے کیا کیا الزامات عائد کر دیئے؟ جانیئے

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کھربوں روپے لئے لیکن صحت ،سڑکوں اور امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، کراچی کے منسٹر کہتے ہیں ہم دس ارب ڈالر مل جائیں تو کراچی کے مسائل حل ہو جائیں گے، اگر ہمارے پاس ہوتے بھی تو ہم نہ دیتے کیونکہ ان

پیسوں نے بھی ان کے لیڈران کی جیبوں میں جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی مسئلہ شروع ہوتا ہے تو سیاسی انتقام کی باتیں کرتے ہیں، قمر زمان کائرہ ایسی پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں جس نے سندھ کا برا حال کر دیا ہے، اپوزیشن ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں اپنے لئے این آر او لینا چاہتی ہے،اپوزیشن کو مثبت پلان سامنے نہیں لائی، ہمیشہ منفی سیاست کی ہے، کوئی اکی دوسرے سے نہیں ملنا چاہیے، ہم نے اپوزیشن کی بلیک میلنگ عوام کے سامنے عیاں کر دی ہے، اپوزیشن جماعتیں آپس میں بھی مخلص نہیں، یہ صرف اپنی کرپشن بچانا چاہتے ہیں،ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ آئین میں ایسی تبدیلیاں لائی جائیں کہ جن سے ان کی بچت ہے، ان کے لیڈران کو صاف راستہ مل جائے، ایسے ہی ہم این آر او کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات صاف ہے کہ مہنگائی ہے، جلد آسانیاں پیدا ہوں گی، اصلاحات کے مثبت ثمرات آرہے ہیں کیونکہ ہماری محنت میں اللہ کی رضا بھی شامل ہے،اسی لئے ہم نے کورونا جیسی وباء سے نبرد آزما ہوئے، یہ ملک عوام کا ہے، ہمارے ہر فیصلے کا محور عوام ہیں۔۔۔۔

close