بڑی تیاریاں، بڑی سوچ بچار شروع، سندھ میں منتخب اداروں کی مدت ہو گئی ختم، اب اختیارات دوسروں کو منتقل ہوں گے، نیا سیٹ اپ آئے گا

کراچی(پی این آئی):بڑی تیاریاں، بڑی سوچ بچار شروع، سندھ میں منتخب اداروں کی مدت ہو گئی ختم، اب اختیارات دوسروں کو منتقل ہوں گے، نیا سیٹ اپ آئے گا، سندھ میں بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کی مدت ختم ہو گئی۔ آج سے ایڈمنسٹریٹرز تعینات ہوں گے۔ سندھ میں بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کی مدت گزشتہ روز ختم

ہو گئی جس کے بعد صوبے میں آج سے ایڈمنسٹریٹرز کی تعینات کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔اس حوالے سے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں یکم ستمبر کو ایڈمنسٹریٹرز تعینات کر دیے جائیں گے۔ جن پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا اتفاق ہو گا۔وزیر بلدیات سندھ نے کہا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندگان کی مدت 30 اگست کو ختم ہو جائے گی اور کراچی کا ایڈمنسٹریٹر اچھی شہرت کا حامل ہو گا۔سندھ کابینہ نے گزشتہ دنوں صوبائی وزیر بلدیات کو بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کی مدت ختم ہونے پر ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا اختیار دیا ہے۔

close