وفاقی کابینہ کا انتہائی اہم اجلاس، وزیر اعظم نے طلب کر لیا، کب ہو گا؟ 14 نکاتی ایجنڈے میں کیا کیا شامل ہے؟ جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی کابینہ کا انتہائی اہم اجلاس، وزیر اعظم نے طلب کر لیا، کب ہو گا؟ 14 نکاتی ایجنڈے میں کیا کیا شامل ہے؟ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ۔اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا

اہم اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی و سلامتی کی صورتحال پر غورہوگا۔ کابینہ اجلاس میں بارشوں کے بعد کراچی شہر کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کراچی میں بارش سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا ۔ وزیر اعظم اجلاس میں کراچی میں نالوں کی صفائی، پانی کی فراہمی،نکاسی آب پیکج پیش کریں گے ۔ اجلاس میں کابینہ کو ملک میں حالیہ سیلاب اور طغیانی سے ہونے والے نقصان پربھی بریفنگ دی جائے گی ۔ کابینہ کو 60 میٹرک ٹن گندم کی درآمد اور چینی کی درآمدپر بات بریفنگ دی جائے گی ، اجلاس میں مارگلہ روڑ پرتجاوزارت کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ اسلام آباد ،لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان میں بلند عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے ۔کابینہ اجلاس میں ملک کے بڑے ائرپورٹس کو آوٹ سورس کرنے کا معیار اور وقت کا تعین کیا جائے گا ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کابینہ کو کابینہ منظوری کے بغیر تقرریوں سے متعلق آگاہ کریں گے ۔ وفاقی کابینہ اقتصادی کمیٹی کے 21 اگست کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ، کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کے 21 اگست کے فیصلوں کی توثیق کی جائے کی جائے گی ، کابینہ کی کمیٹی برائے صنعتی اصلاحات کے 27 جولائی اور 13 اگست کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی ، بینکنگ کورٹ تھری کراچی کے جج محمد سعد قریشی کی ڈیپوٹیشن کی مدت میں توسیع کی منظوری دی جائے گی ۔کابینہ اجلا س میں پاکستان پٹرولیم بورڈ لمیٹڈ کے انتخاب کے لئے ڈائریکٹرز کی نامزدگیوں کی منظوری دی جائے گی جبکہ منشیات کی دواؤں اور تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کا متعلق معاملہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔ کابینہ اجلاس میں نیپرا کی سالانہ رپورٹ 2018 اور 2019 کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ ایف ای بی ایف اور جی آئی ایکٹ 1969 کے تحت سرمایہ کاری کمیٹی کے منظوری شدہ مشترکہ منافع منصوبوں اور سرمایہ کاری پیرامیٹرز پر بات ہوگی ۔

close