اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ہفتے دورہ کراچی کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ عمران خان کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات دورے کا حصہ ہوگی جہاں
سندھ حکومت کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ دیگر حل طلب معاملات پر بھی بات چیت ہوگی۔یاد رہے کہ کراچی میں حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں ہونی والی تباہی پروزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مشکل حالات میں کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، شدید بارشوں سے ملک میں بھر خصوصاً کراچی کے عوام کی مشکلات سے حکومت مکمل آگاہ ہیں، کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے مستقل حل کیلئے جلد منصوبہ کا اعلان کریں گے۔جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بحالی اور امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، چیئرمین این ڈی ایم اے اور گورنر سے مسلسل رابطے میں ہوں، سیلابی پانی می-ں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری ہدایات جاری کی گئی ہیں، متاثرین کو کھانا، چھت اور طبی سہولتوں کی فراہمی کا بھی حکم دیا ہے۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ شہریوں کی بنیادی ضروریات کی بحالی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے مستقل حل کیلئے جلد منصوبہ کا اعلان کریں گے جس میں نالوں کی صفائی، سیوریج سسٹم لگانے اور فراہمی آب کے نظام کو بہتر کیا جائے گا۔مزید یہ کہ وزیراعظم نے اس سلسلے میں گورنر سندھ کو کراچی میں ریلیف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پانی میں پھنسے لوگوں کوفوری کھانا پہنچانے کا بندوبست کیا جائے۔ جس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ ملیر اور ویسٹ میں پھنسے لوگوں کو کھانا پہنچایا جارہا ہے۔ کراچی کے دیگر علاقوں میں امدادی کاروائیاں شروع کی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں