عمران خان نا اہل ہیں اور ملک نہیں چلا پا رہے، امریکی لابی نے نواز شریف کو پیغام بھجوا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست جس طرح سے امیر ہوئے ہیں انہوں نے پچھلے 10 سالوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ سینیئر صحافی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ خود ایسے تین لوگوں سے ملے ہیں۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ وہ لوگ خود اپنے کانوں کا ہاتھ لگا رہے تھے کہ یہ ہم سے کیا ہوگیا ہے۔اس سے قبل بات کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ نواز شریف کی امریکا میں کچھ گفتگو ہوئی ہے۔لابنگ کرنے والوں نے نواز شریف سے کہا کہ آپ سیاسی جماعتیں مل کر پاکستان میں حالات خراب کرنے کی کوشش کریں۔اور حالات خراب کرنے کی وجہ یہ بتائیں کہ عمران خان نا اہل ہیں اور ملک نہیں چلا پا رہے۔امریکی لابی نے میاں نواز شریف کو پیغام دیا ہے کہ آپ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کریں۔اور فنڈنگ کر کے پاکستان کے حالات خراب کریں۔اور لوگوں کو بتائیں کہ عمران خان نا صرف نا اہل ہیں بلکہ ملک کے لیے خطرہ ہیں۔ہو سکتا ہے کہ یہ پاکستان کو چین سے دور کرنے کی ایک کوشش کے طور پر کیا جا رہا ہو۔آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے لیکن ابھی ہم انتا گہرائی میں نہیں جاتے۔ عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے لیے بھی سارے تحائف ہوتے ہیں۔نواز شریف نے اب امریکا پھینکیں اڑا لی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک چلانے کے لیے سلسلے میں پہلی قسط کے پی کے کی ایک مذہنی جماعت کو ملنے والی ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو حکومت کیخلاف بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذارئع کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے مولانا کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔

close