کراچی کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی ، پی پی پی ، ایم کیو ایم اور فوج کا ملکر بڑا فیصلہ ، کس طاقتور شخصیت کو شہر کی ایڈمنسٹریشن سونپی جائیگی؟بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ فوج کی معاونت سےکراچی میں خودمختار اور طاقتور ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوگا، یہ ایڈمنسٹریٹر پی پی پی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی معاونت سے لگایا جائےگا، موجودہ میئر کراچی کی مدت 28 اگست کو ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ

مئیر کی مدت 28 اگست کو ختم ہونے پر افواج پاکستان معاونت سے پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم مذاکرات نتیجے میں کراچی میں آزاد آل پاور فل ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوگا۔پورے کراچی کے لئے مربوط پالیسی ہوگی۔ 3 جماعتی کمیٹی رہنمائی کرے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کیپٹن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے، ایف ڈبلیو او اور وفاقی ادارے پوری قوت سے مدد کریں گے۔دوسری جانب سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے اپنے تبصرے میں بتایا کہ سندھ کے معاملات اس لیے ٹھیک ہوئے کہ پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں آصف زرداری نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے بالکل مایوس ہوچکے ہیں۔نوازشریف سیاستدانوں کو استعمال کرتے ہیں ، پھر مقصد حاصل کرنے کے بعد پھینک دیتے ہیں۔اس لیے نوازشریف سے معنی خیز اپوزیشن کرنے کی کوئی توقع نہیں ہے۔ سیاسی منظر نامے کے پیچھے جو چیزیں چل رہی تھیں، اس میں کریڈٹ پھرملٹری کو جاتا ہے، ایک سینئر افسر آئے انہوں نے ان کے درمیان معاملات طے کروائے۔ معاملات کو حل کرنے کیلئے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ کراچی کے معاملات کو حل کریں گے، کراچی سے 70فیصد ریونیو آتا ہے، کراچی پر دشمن کی نظریں ہیں۔زرداری صاحب نے تحریک انصاف کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، دونوں ملکر چلیں گے۔اگر کراچی کے معاملات حل ہوگئے تو مستقبل میں دونوں جماعتیں تعاون مزید فروغ دے سکتی ہیں۔

close