دنیا بھر میں کورنا وائرس کا تیزی سے پھیلائو جاری ، مصدقہ کیسز اور اموات کی تعداد کتنی ہو گئی؟ تشویشناک خبر

بیجنگ(پی این آئی) جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ نے دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں، یہ اعداد16اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک ہیں۔غیر ملکی میڈیاکےمطابق دنیابھرمیں نوول

کوروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد2کروڑ14لاکھ 59ہزار699ہوگئی ہے۔53لاکھ 61 ہزار 165 مصدقہ کیسز کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے جبکہ برازیل 33لاکھ 17ہزار96مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور 25لاکھ 89ہزار952مصدقہ کیسز کے ساتھ بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔روس میں عالمی موذی مرض کے مصدقہ کیسز کی تعداد9لاکھ 15ہزار808،جنوبی افریقہ میں 5لاکھ 83ہزار 653، میکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد5لاکھ 17ہزار714جبکہ پیرو میں 5لاکھ 16ہزار296ہوگئی ہے۔کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد4لاکھ 56ہزار689،چلی میں 3لاکھ 83ہزار902جبکہ چین میں 89ہزار761ہوگئی ہے۔

close