اللہ تم سے دین کا کام لے گا، قائداعظم محمد علی جناح نے مولانا طارق جمیل کے خواب میں آکر کیا کہا؟ مولانا نےخود ہی تفصیلات بتا دیں

لاہور(پی این آئی) معروف مذہبی اسکالر، عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ میں نے قائد اعظم کے اصرار پر ان کی انگلیاں چوسیں، توشہد جاری ہوگیا، قائد اعظم نے اپنی دو انگلیاں میری طرف کیں، کہا چوس لیں، میں ڈر گیا نہ جانے کیا ہوگا، پھر اصرار پر چوس لیں، تو میرے منہ میں شہد جاری ہوگیا۔ انہوں نے یوم

آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے متعلق تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قائداعظم کی قبر کو روشن فرمائے، امت پر انتہائی دیانتدار، انتہائی سچے ہیں۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ایک بار مولانا شبیر احمد عثمانی سے کسی نے پوچھا کہ آپ نے قائداعظم کا جنازہ کیوں پڑھایا؟کہتے ہیں میں نے جنازے سے چند روز قبل خواب دیکھا ، اللہ کے نبی پاک ﷺ اور ان کے ساتھ قائد اعظم کھڑے ہیں، حضوراکرم ﷺ خاتم النبیین فرماتے ہیں کہ یہ ہمارا مجاہد ہے۔میں نے اس لیے ان کا جنازہ پڑھایا۔ایک بار میں نے خواب میں قائد اعظم کو دیکھا تو میں نے پوچھا آپ کا کیا حال ہے، کہنے لگے میں بڑی راحت میں ہوں۔ پھر انہوں نے اپنی دوانگلیاں میری طرف کیں، اور کہا کہ میری انگلیاں چوس لیں۔ میں تھوڑا ڈرا کہ پتا نہیں کیا ہے؟ کہنے لگے ڈرو نہیں بیٹا، یہ چوس لو، اللہ تم سے دین کا کام لے گا۔میں نے جب دونوں انگلیاں منہ میں ڈالیں توان میں سے گاڑھا میٹھا شہد نکل کر میرے منہ میں آنا شروع ہوگیا۔میری آنکھ کھلی تو اس شہد کی مٹھاس میرے منہ میں باقی تھی۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ قائد اعظم کو مہلت نہیں ملی ۔ٹی بی کا شکار تھے، مرض چھپاتے رہے اور جلدی دنیا چھوڑ کر چلے گئے۔اس کے بعد لیاقت علی خان چار سال بعد شہید کردیے گئے۔ واضح رہے گزشتہ روز ملک بھر میں 14 اگست کو یوم جشن آزادی منایا گیا ہے۔ پوری قوم نے اس موقع پر قائد اعطم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

close