وزیراعظم عمران خان نے کاروباری حضرات کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیرِ اعظم عمران خان نے کاروباری برادری کی جانب سے بھرپور اعتماد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرات، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ان دونوں شعبوں سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ نوجوانوں کے لئے

نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے، حکومت کاروباری برادری کی سہولت کاری کے لئے ہر ممکنہ کوشش جاری رکھے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت تعمیرات کے شعبے میں حکومتی مراعاتی پیکیج کے نتیجے میں شروع ہونے والی سرگرمیوں اور مختلف ہا ؤسنگ منصوبوں کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہو اجس میں وزیر برائے صنعت محمد حماد اظہر، وزیرِ برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی، وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد، معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)انور علی حیدر اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان موجود تھے۔ کاروباری برادری کی نمائندگی معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب کر رہے تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے،کورونا کی وجہ سے نہ صرف علاقائی بلکہ دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی لیکن حکومت کی بہترحکمت عملی کی بدولت جہاں کورونا کے نقصانات کو ہر ممکنہ حد تک روکا گیا وہاں کورونا میں کمی آنے کے بعد ملک میں معاشی سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں۔ اس حوالے سے عارف حبیب نے فرٹیلائزرز، سٹیل کے شعبے، رئیل سٹیٹ و دیگر شعبہ جات میں جولائی کے مہینے میں سامنے آنے والی بہتری کے بارے میں وزیرِ اعظم کو بریف کیا۔عارف حبیب نے کاروباری برادری اور خصوصا تعمیراتی شعبے سے وابستہ کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے مراعاتی پیکیج، سہولت کاری اور نظام کو آسان و آن لائن بنانے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی ذاتی دلچسپی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے تعمیرات کے شعبے میں تاریخی مراعات اور سہولت کاری سے کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ حکومت کی ہدایات کے مطابق نجی بنکوں کی جانب سے تعمیرات کے شعبے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ منظوریوں کے عمل میں آسانی پیدا ہو رہی ہیں۔عارف حبیب نے وزیرِ اعظم کو اپنی کمپنی کی جانب سے 106 ملین مربع فٹ پرتعمیراتی منصوبے کہ جن کی مالیت اربوں روپے ہے شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی اور مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیرِ اعظم نے کاروباری برادری کی جانب سے بھرپور اعتماد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرات اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں شعبوں سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت کاروباری برادری کی سہولت کاری کے لئے ہر ممکنہ کوشش جاری رکھے گی۔

close