’’مریم نواز کے پاس نیب کے دو انسپکٹر ان کے گھر جا کر سوالات کر سکتے تھے ‘‘ نیب نے خود ڈرامہ رچایا ، اس کے پیچھے ان کے مقاصد کیا تھے ؟سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی کیا کر کے گئے ہیں ؟ دعویٰ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) سینئرتجزیہ کار محسن جمیل بیگ نے کہا ہے کہ نیب جس انداز میں کام کررہا ہے یہ کوئی تعجب کی بات نہیں،لوگوں کو بلا کرجس انداز سے ان کی ذلت اور رسوائی کی جاتی ہے، لاہور میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پیش آنے والا واقعہ قدرتی ردعمل ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ والوں کو پنجاب اور دارالحکومت اسلام آباد میں بلایا جاتا ہے حالانکہ نیب کا

کراچی میں دفتر موجود ہے لیکن یہ تمام کیسز اسلام آباد منتقل کئے گئے ہیں،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی ایسا ہی کرکے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی پولیٹیکل انجینئرنگ کی باتیں سچ ہے اس میں حکومت اور کچھ دیگر ادارے بھی ملوث ہیں اور جو ادارے کرا رہے ہیں وہ ملک کے ساتھ دشمنی کرا رہے ہیں،لوگوں کو اس طرح بلا کر ذلیل و خوار نہیں کیا جاسکتا،مریم نواز کے نیب کے دو انسپکٹر ان کے گھر جا کر سوالات کر سکتے تھے نیب نے خود ڈرامہ رچایا ہے وہ چاہتے ہیں کہ لوگ پیشی پر آئیں اور ان کی رسوائی ہو اور ان کا مذاق اڑایا جائے،نیب قانون سے بالاتر ادارہ نہیں،وزیر اعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ اس پر نظر ثانی کریں اور نیب کے ادارے میں بہتری کے لئے کام کریں،نیب کی وجہ سے ملک پہلے ہی تباہی ہو چکا ہے اور اب ہم خانہ جنگی کی طرف جارہے ہیں۔ محسن جمیل بیگ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نیب اس وقت مدرپدر آزاد ادارہ بن چکا ہے،کیس ابھی بنا نہیں ہوتا اور لوگوں کو پہلے ہی پکڑ کر انہیں رسوا کیا جاتا ہے اور پریس ریلیز جاری کر دی جاتی ہے۔نیب کی کارروائی سے لگتا ہے کہ یہ آئین سے بالا ادارہ ہے جبکہ چیئرمین نیب اور دیگر اہلکاروں اخلاقی کرپٹ ہیں،یہ سب کے سامنے ہے۔نیب بیورو کریٹس،سیاستدانوں اور بزنس کمیونٹی کو بلیک میل کرنے والا ادارہ بن چکا ہے ایسا وقتی طور پر چل سکتا ہے لیکن ہمیشہ کیلئے نہیں۔یہ ملکی مفاد میں نہیں ہے،آئین میں نیب کے ادارے کے حوالے سے

ترمیم کی جانی چاہیے۔زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر قوانین طے کئے جائیں ورنہ آنے والے دنوں میں لوگوں کو رد عمل کہیں زیادہ سامنے آئیگا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام کو صورت حال کا بخوبی علم ہے جو مرضی کرلیں ووٹ اپوزیشن کو ہی ملیں گے۔عمران خان اگر چاہتے ہیں کہ ساری اپوزیشن ختم ہو جائے اور وہ اکیلے حکمرانی کریں تو ایسا ممکن نہیں۔

close