لاہور(پی این آئی)ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ ۔۔۔۔ شہباز شریف نے اعلان کر دیا، وجہ کیا بنی؟مسلم لیگ( ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کارکنان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی کارکنان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک
افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاست کو ذاتی انتقام میں بدل رہی ہے جو افسوسناک ہے لیکن ہم مسلم لیگ ن کے کارکنان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ کارکنوں کے بلند حوصلوں، عزم اور ہمت پر ہمیں فخر ہے اور میں سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ناحق گرفتار کارکنان رہا ہوں گے ,ہمارے وکلا قانونی حق کے لیے کوشاں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں