پاک فضائیہ نے 14 اگست کے حوالے سے ملی نغمے کا ٹیزر جاری کر دیا، دھوم مچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاک فضائیہ نے 14 اگست کے حوالے سے ملی نغمے کا ٹیزر جاری کر دیا، دھوم مچ گئی۔پاک فضائیہ جشن آزادی کی مناسبت سے ایک ملی نغمہ پیش کر رہی ہے جسے 14 اگست کو تمام ٹی وی چینلز پر نشر کیا جائے گا۔اس حوالے سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس ملی نغمے کا ایک ٹیزر

جاری کیا ہے جس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے اور اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پوری قوم کے شانہ بشانہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close