وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کی پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہیں بنانے کا اعلان کر دیا، مزید کیا کیا سہولیات دی جائیں گی؟

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کی پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں پناہ گاہوں کو معیاری سہولتوں سے آراستہ کرنے کے عملی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں معاونین خصوصی ثانیہ نشتر،عثمان ڈار،فوکل پرسن

برائے پناہ گاہ، ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔عثمان ڈار نے ٹائیگرفورس رضاکاروں کے پناہ گاہ کے دورے،صورت حال پر بریفنگ دیوزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے پناہ گاہوں کا نظام منظم بنانے کے لیے تنظیمی ڈھانچہ پیش کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بے گھر افراد،مزدوروں کو پناہ گاہوں میں معیاری سہولیات فراہم کی جائیں،پناہ گاہوں میں عملے کی تربیت،سہولیات کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے۔وزیراعظم نے اسلام آباد کی پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل پناہ گاہوں کا دائرہ کار دوسرے صوبوں تک بڑھایا جائیگا۔

close