لاہور ہائی کورٹ نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد میں بیکریز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دے دی

لاہور: (پی این آئی)لاہور ہائی کورٹ نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد میں بیکریز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دے دی، لاہور ہائیکورٹ نے پھل فروشوں، میڈیکل سٹورز، فارمیسیز میں بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ عدالت نے محکمہ تحفظ

ماحول کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کر دیا۔ حکم نامے میں محکمہ تحفظ ماحول کو پرچون کی دکانوں پر بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی ماحولیات گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کے حکم پر عملدرآمد کیلئے علاقائی افسران کو احکامات جاری کریں، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد میں بیکریز اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا۔ کیس کی مزید سماعت 9 ستمبر کو ہوگی۔

close