سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا معاملہ انجام تک پہنچ گیا

اسلام آ باد (پی این آئی )سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ارشد ملک کی برخاستگی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار سردار بہادر علی نے جاری کیا ہے۔نوٹس کے مطابق ویڈیو سکینڈل سامنے آنے کے بعد ارشد ملک

انکوائری میں قصور وار پائے گئے، وہ بڑے جرم کے مرتکب ہوئے اور بڑے جرم کی وجہ پر زیادہ سے زیادہ سزا کے طور پر انہیں نوکری سے فارغ کیاجاتا ہے۔نوٹس کے متن کے مطابق انتظامی کمیٹی نے ارشد ملک کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست بھی رد کردی ہے۔

close