ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی، ملتان پولیس نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ملتان (پی این آئی)ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی، ملتان پولیس نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے ریاستی اداروں پر تنقید کے الزام میں سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔جاوید ہاشمی کے خلاف ملتان کے علاقے تھانہ کینٹ میں

647 نمبر مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ایس ایچ تھانہ کینٹ سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس حوالے سے مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے۔دوسری طرف جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی ، پانچ بار ملکی آئین کس نے توڑا ؟ آئین توڑنے والوں کے خلاف بات کرتا رہوں گا، مجھے جیلوں میں ڈال دیں لیکن ضمانت نہیں کرواؤں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close