پاکستان نے افغانستان کی بھارت سے زمینی تجارت کے لیے 15 جولائی سے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی):پاکستان نے افغانستان کی بھارت سے زمینی تجارت کے لیے 15 جولائی سے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا، پاکستان نے واہگہ بارڈر کراسنگ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔افغان حکومت نے دوطرفہ تجارت کھولنے کیلئے خصوصی درخواست کی تھی۔ترجمان دفتر خارجہ کا

کہنا ہے کہ 15 جولائی سے واہگہ کراسنگ پوائنٹ سے افغان ایکسپورٹس دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔بارڈر کراسنگ سے ایکسپورٹس بحال کرتے ہوئے کووڈ 19 پروٹوکولز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر عملدرآمد کیا اور افغانستان سے دو طرفہ تجارت اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بحال کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close