مائنس ون میں جان پڑ گئی ، وزیراعظم کے قریبی ساتھی نے خفیہ ریکارڈنگ کرکے ویڈیو کس کو دیدی؟سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آبا د (پی این آئی) معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم کے قریبی دوست نے ان کی خفیہ ریکارڈنگ کی اور وہ کسی اور کو دے دی جس کی وجہ سے “مائنس ون” میں جان پڑی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک خفیہ ویڈیو ریکارڈنگ لیک

ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں مائنس ون فارمولا میں جان آگئی۔اپنے پروگرام کے دوران انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو ہفتے قبل وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ان سے ملنے گئے تھے۔جہاں انہوں نے عمران خان کی ویڈیو ریکارڈ کرلی اور وہ آگے لیک کر دی، تجزیہ نگار نے بتایا کہ وہ شخص وزیراعظم کے انتہائی قریبی ساتھی ہیں اور وزیراعظم کے گھر بھی ان کا آنا جانا ہے۔اور وہ شخصیت اپنے عزیزوں کو پنجاب میں پانچ وزارتیں دلوانے کے خواہشمند ہیں، تاہم وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اپنے ساتھ ایک خفیہ کیمرہ لگا کر گئے جس کی وزیراعظم کو خبر تک نہ تھی۔انہوں نے وزیر اعظم کی ایسی کال کو ریکارڈ کی جس میں عمران خان کچھ تلخ جملوں کا تبادلہ کر رہے تھے۔بعد میں ویڈیو کسی کو بھیج کر لیک کر دی، جس کے بعد اپوزیشن کی طرف سے مائنس ون فارمولا کے مطالبے میں جان آگئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی سیاست میں ایک بار پھر مائنس ون کی باتیں ہو رہی ہیں۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کا اپنی حکومت کے رہنے پر بھی اعتماد نہیں رہا۔عددی اکثریت بدلتے دیر نہیں لگتی۔ ہمارے 119ووٹ گنے گئے۔ سیشن کے آغاز پر ہمارے ارکان 131 تھے۔ بجٹ منظوری کے وقت ہمارے کچھ ارکان موجود نہیں تھے۔ز اسمبلی کے باہر اپوزیشن کے احتجاج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت عمران خان کو ہٹا دیتی ہے اور کسی اور کو وزیراعظم بنا دیا جائے تو ہم بات کر سکتے ہیں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اور وزیراعظم بن جائے تو بات ہو سکتی ہے، عمران خان سے بات نہیں ہو سکتی کیونکہ اس کی ساکھ کمزور ہے اور وہ جھوٹ بولتا ہے۔

close