اسلام آباد(پی این آئی)اتحادیوں کے لیے وزیر اعظم کے عشائیے میں کون کون سی ڈشیں ہوں گی؟ اس کا بل کون دے گا؟ شہباز گل نے سب بتا دیا، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج حکومتی و اتحادی اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دے رہے ہیں جس
کے اخراجات وہ خود ادا کریں گے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے عشائیے میں ون ڈش قورمہ، مٹر چاول اور نان سے معزز مہمانوں کی تواضع کی جائے گی۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ ماضی کے برعکس عشائیے کے اخراجات وزیراعظم اپنی جیب سے اداکریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں