کوئٹہ(پی این آئی)اتحادی ہمارے دل کے قریب ہیں، اختلافات ختم ہو جائیں گے، اہم حکومتی ترجمان نے دعویٰ کر دیا۔وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے قوم کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کیے۔ سیاسی جماعتوں کے اپنے اپنے منشور ہوتے ہیں ہمارے اتحادی ہمارے دل کے قریب ہیں
اختلافات ختم ہو جائیں گے۔کوئٹہ کے سول سیکریٹریٹ میں ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی اور وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر احمد نیازی کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے شہباذ گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کوئٹہ پہنچا ہوں تاکہ ان کا پیغام اپنے صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کر کے پہنچا سکوں تمام اسپتالوں کا دورہ کیا کسی بھی اسپتال میں حفاظتی کٹس کی کمی نہ تھی۔ ابتدا میں کوروناوائرس کی دو لیبارٹری تھیں اب 30 ہزار ٹیسٹ روزانہ ہو رہا ہے۔ فاطمہ جناح ہسپتال میں 100 مزید بستروں کا اضافہ کیا جائے گا۔ لورالائی میں ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہیں۔ وفاقی حکومت بلوچستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انڈیا میں 34 فیصد گھرانے ایسے ہیں جن کے پاس کھانا نہیں۔شہباز گل نے کہا کہ کچھ لوگوں نے جلد بازی میں لاک ڈاؤن کے فیصلے کیے وہاں بھی کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کامیاب نہیں ہوا ہے۔ تمام سیاسی جماعت اپنے منشور کو لے کر ایوان میں آتی ہیں۔ ہم اپنے اتحادیوں کی بہت عزت کرتے ہیں۔ سرحدیں کوروناوائرس کی صورتحال کے باعث بند کی گئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے محصولات میں کمی آئی ہے۔ آنے والے دنوں میں این ایف سی ایوارڈ کے 30 ارب روپے جلد بلوچستان کو دئے جائیں گے۔اس موقع پر حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاھوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پی سی آر مشینوں اور وینٹی لیٹرز کی کمی کو دور کیا جانا ضروری ہے وفاقی حکومت بلوچستان کو آبادی کی بجائے مسائل کو دیکھ کی فنڈز فراہم کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں